دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر

            ’’رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند ایک ملک گیر تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد مدارس اسلامیہ کے داخلی نظام کو بہتر بنانا، تعلیم وتربیت کو مستحکم کرنا، باہمی ربط و اتحاد کو فروغ دینا اور مدارس اسلامیہ کو درپیش داخلی وخارجی مسائل ومشکلات کا باہمی مشورے سے حل تلاش کرنا ہے۔‘‘

            ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی، مہتمم دارالعلوم دیوبند وصدر رابطہ مدارس اسلامیہ نے مورخہ ۲۸؍جمادی الاولیٰ ۱۴۴۰ھ مطابق ۴؍فروری ۲۰۱۹ء میں منعقد رابطے کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا۔

            صدر محترم نے ارکان عاملہ کا خیرمقدم کیا اور فرمایا کہ رابطہ کی صوبائی شاخوں کو صوبوں میں رابطہ بورڈ کے تحت اجتماعی امتحان کا نظم مستحکم کرنا چاہیے اور دارالعلوم دیوبند کے نہج پر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مبذول رکھنی چاہیے۔

            جناب مولانا شوکت علی قاسمی بستوی، ناظم عمومی رابطہ و استاذ دارالعلوم نے سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں صوبائی شاخوں کی کارکردگی کی تفصیل تھی، دوران خواندگی رپورٹ انھوں نے کہا کہ رابطہ کی بیشتر شاخیں فعال اور منظم ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ مدارس اسلامیہ ملک وملت کی تعمیر وترقی اور ہمہ جہت خدمت کے جذبے سے سرشار فضلا اور پرامن شہری تیار کرتے ہیں ، جو دینی، تعلیمی، ملّی اور ملکی خدمات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

            اجلاس میں مدارس کے نظام کو بہتر بنانے، مدارس کو مزید مفید، موثر اور ملک وملت کے لیے زیادہ سے زیادہ نفع بخش بنانے، اساتذئہ کرام کی تربیت وتدریب کانظام قائم کرنے اور طلبہ عزیز کی دینی واخلاقی تربیت پر مزید توجہ دینے کے حوالے سے اہم تبادلۂ خیال ہوا اور مفید تجاویز منظور کی گئیں ۔

            اجلاس کا آغاز حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب زیدمجدہم کی زیرصدارت مہمان خانہ دارالعلوم میں بعد نماز مغرب جناب قاری محمد آفتاب صاحب امروہوی استاذ تجوید وقراء ت دارالعلوم دیوبند کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

            نظامت کے فرائض، استاذ دارالعلوم دیوبند جناب مولانا شوکت علی قاسمی بستوی، ناظم عمومی رابطہ مدارس نے انجام دیے۔

            اجلاس میں حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری صدرالمدرسین دارالعلوم، حضرت مولانا قمرالدین صاحب استاذ حدیث دارالعلوم، حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب استاذ حدیث دارالعلوم، حضرت مولانا عبدالخالق صاحب مدراسی نائب مہتمم دارالعلوم، حضرت مولانا محمد شاہد صاحب امین عام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور، حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم، حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب قاسمی کشمیر رکن شوریٰ دارالعلوم، حضرت مولانا نظام الدین صاحب چھاپی رکن شوری دارالعلوم، حضرت مولانا نور عالم امینی صاحب استاذ عربی ادب دارالعلوم، حضرت مولانا عبدالخالق صاحب سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم، جناب مولانا شوکت علی قاسمی بستوی استاذ دارالعلوم و ناظم عمومی رابطہ مدارس، جناب مولانا محمد افضل صاحب کیموری استاذ دارالعلوم، جناب مولانا ریاست علی صاحب اتراکھنڈ استاذ دارالعلوم، جناب مولانا صدیق اللہ صاحب چودھری مغربی بنگال، جناب مولانا قاری شوکت علی صاحب ویٹ، جناب مفتی احمد دیولوی صاحب گجرات، جناب مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب آندھراپردیش، جناب مولانا عبدالشکور صاحب کیرالا، جناب مولانا محمد فاروق صاحب اڑیسہ، جناب مولانا سراج احمد صاحب منی پور، جناب مولانا محمد الیاس صاحب ہریانہ، جناب مولانا محمد خالد صاحب ہریانہ، جناب مولانا دائودظفر صاحب دہلی، جناب مولانا محمداحمد صاحب مدھیہ پردیش، جناب مولانا ضیاء اللہ صاحب مدھیہ پردیش، جناب مولانا ریاض احمد صاحب تامل ناڈو، جناب مفتی صلاح الدین صاحب آمبور، جناب مولانا محمدمتین الحق اسامہ صاحب کان پور، جناب مولانا محمدارشد صاحب راجستھان، جناب مولانا زین العابدین صاحب کرناٹک، جناب مولانا عبدالقادر صاحب آسام، جناب مولانا منظور احمد صاحب کولکاتہ، جناب مفتی خلیل الرحمن صاحب پنجاب، جناب مولانا ممتاز احمد صاحب شملہ، جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب پٹنہ، جناب مولانا عبداللہ خالد صاحب سہارن پور، جناب مولانا محمداسجد صاحب جھارکھنڈ، جناب مولانا عنایت اللہ جموں ، جناب مولانا شوکت علی صاحب جھن جھنوں وغیرہ حضرات نے شرکت فرمائی۔

            اجلاس میں حالیہ مہینوں میں وفات پانے والے درج ذیل حضرات علمائے کرام و دانشوران ملت کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور تجویز تعزیت بھی منظور کی گئی۔

            حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی، حضرت مولانا یعقوب صاحب تامل ناڈو رکن شوریٰ دارالعلوم، حضرت مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی رکن شوری دارالعلوم، حضرت مولانا واضح رشید صاحب ندوی، حضرت مولانا عبداللہ صاحب کاپودروی، حضرت مولانا زبیراحمد صاحب قاسمی، جناب مولانا اسدالدین صاحب سردار شہر، جناب مولانا محمد قاسم صاحب پٹنہ، جناب مولانا رشید اشرف صاحب سیفی استاذ دارالعلوم کراچی، جناب مولانا سمیع الحق اکوڑہ، جناب مولانا مفتی اسماعیل صاحب مرکز اسلامی انکلیشور، جناب مولانا عبدالرشید صاحب بستوی، جناب مولانا حسیب صاحب صدیقی، جناب مولانا محمد طالب صاحب، جناب مولانا جمیل احمد صاحب مبارک پوری، اہلیہ محترمہ حضرت مولانا محمد اسلم صاحب۔

            محترم صدر اجلاس دامت برکاتہم کی دعا پر پونے نوبجے شب میں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

===========================

جاری کردہ

مرکزی دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند

————————————————

دارالعلوم ‏، شمارہ : 3،  جلد:103‏،  جمادی الثانیہ – رجب المرجب 1440 مطابق مارچ 2019ء

٭           ٭           ٭

Related Posts