إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

            لاک ڈائون کی وجہ سے ماہ اپریل، مئی کے مشترکہ شمارہ کی اشاعت تیاری کے باوجود مؤخر کی گئی تھی کہ آج ۲۵؍رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ مطابق ۱۹؍مئی ۲۰۲۰ء بروز منگل حضرت اقدس مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری صدرالمدرسین وشیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کی رحلت کا حادثہ پیش آگیا، جس نے دارالعلوم دیوبند اور ملت اسلامیہ کے تمام علمی ودینی حلقوں کو سوگوار کردیا۔

            حضرت مرحوم، اپنے سبق سے فارغ ہونے کے بعد مارچ کے مہینے میں بغرض علاج ممبئی تشریف لے گئے تھے اور اس وقت سے مسلسل وہیں قیام تھا، طبیعت بھی بہتر ہوگئی تھی، تقریباً ایک ہفتہ قبل ہارٹ اٹیک ہونے پر ہسپتال میں داخل کیاگیا جہاں طبیعت بگڑتی چلی گئی اور آج صبح حضرت کا سفر حیات تمام ہوگیا۔  إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔

            فوراً حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم اور اساتذئہ کرام نے حضرت کے مکان پر پہنچ کر صاحبزادگان سے تعزیت کی اور ساتھ ہی ملک وبیرون ملک سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بلاشبہ حضرت کی رحلت نہ صرف دارالعلوم دیوبند؛ بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ ہے، اللہ رب العزت حضرت کی مغفرت فرماکر قرب کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور دارالعلوم اور ملت کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے۔

            ان شاء اللہ جلد ہی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں تفصیلات اور مضامین ومقالات پیش کیے جائیں گے۔

—————————————

دارالعلوم ‏، شمارہ : 2-3،    جلد:104‏،  جمادى الاول  1441ھ مطابق اپریل –مئی  2020ء

*      *      *

Related Posts