از: مولانا محمد اللہ قاسمی

شعبۂ انٹرنیٹ، دارالعلوم دیوبند

جدید داخلوں  کی تاریخ کا اعلان اور نئے قواعد داخلہ کی اشاعت

            مجلس تعلیمی دارالعلوم دیوبند نے نئے تعلیمی سال ۴۰-۱۴۳۹ھ میں جدید طلبہ کے داخلے اور اورقدیم طلبہ کی ترقی و تنزلی اور تکمیلات و دیگرشعبوں میں داخلے کے ضوابط و قواعد کا اعلان کیاہے۔ دارالعلوم کے دفتر تعلیمات کے ذریعہ جاری کردہ قواعد داخلہ پچھلے دنوں مجلس تعلیمی کی منظوری کے بعد شائع کیا گیا ہے۔

            قواعد داخلہ کے مطابق امسال ”درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ “ کی تقسیم ۲/شوال ۱۴۳۹ھ مطابق ۱۷/جون ۲۰۱۸ئیکشنبہ سے شروع کی جائے گی اور ۶/ شوال مطابق ۲۱/جون ۲۰۱۸ء پنجشنبہ تک مسلسل تقسیم جاری رکھی جائے گی۔ روزانہ صبح کے وقت تقسیم کاسلسلہ رکھا جائے گا اور بوقت شام بعد ظہر سے واپس جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا؛ البتہ حفص اردو اور کتابت میں داخلہ کے امیدوار طلبہ کو ”درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ“ کی تقسیم۱۰/شوال کی دوپہر تک جاری رہے گی اور اسی دن شام تک جمع ہوگی۔

 درخواست برائے شرکت امتحان داخلہ کی تقسیم اور مختلف درجات کے امتحانات کا نقشہ درج ذیل ہے:

درجات امتحانتقسیم درخواست کا آغازجمع کرنے کی آخری تاریخامتحان شروع ہونے کی تاریخ
برائے اول عربی تا برائے پنجم عربی۲/شوال مطابق ۱۷/جون یکشنبہ۶/شوال مطابق ۲۱ /جون پنجشنبہ۸/شوال مطابق ۲۳/جون ، ہفتہ
برائے ششم عربی تا برائے ہفتم عربی= = = == = = =۹/شوال مطابق ۲۴/جون ، یکشنبہ
برائے دورئہ حدیث= = = == = = =۱۰/شوال مطابق ۲۵/جون، دوشنبہ
حفص اردو۲/شوال مطابق ۱۷/جون یکشنبہ۱۰/شوال مطابق ۲۵/جون، دوشنبہ۱۹/ شوال مطابق ۴/جولائی (حساب)

عربی اول تا دورئہ حدیث مطلوب تمام درجات کے امتحان میں پہلا پرچہ موقوف علیہ ہوگا اور اس میں کامیاب ہونے پر ہی بقیہ کتابوں کا امتحان ہوگا۔ کتب ممتحنہ اور تاریخ امتحان کانقشہ حسب ذیل ہے:

درجات امتحانموقوف علیہ پرچہموقوف علیہ پرچہ میں کامیابی کے بعد درج ذیل کتابوں کاامتحان ہوگا
برائے اول عربیگلستاں مکمل علاوہ باب پنجم (۸/شوال مطابق۲۳/جون ، ہفتہ )* بوستاں تا ختم باب اول اور فارسی کا معلم کا تقریری امتحان (۱۱/شوال مطابق ۲۶/جون،منگل) * حساب کا تحریری (۱۳/شوال مطابق ۲۸/جون ،جمعرات )
برائے دوم عربیشرح مائة عامل (۸/شوال مطابق ۲۳/جون ، ہفتہ )* میزان منشعب، پنج گنج تا خاصیات، نحومیر تا ختم مستثنیٰ، مفتاح العربیہ ہر دو حصے اور القرأة الواضحہ حصہ اول کا تقریری متحان ہوگا (۱۱/شوال مطابق ۲۶/جون،منگل)
برائے سوم عربیہدایة النحو (۸/شوال مطابق ۲۳/جون ، ہفتہ )* فصول اکبری (خاصیات) ، علم الصیغہ، مرقات ، قدوری تا کتاب الحج ا ور القرأة الواضحة حصہ دوم کا تقریری امتحان ہوگا۔ (۱۱/شوال مطابق ۲۶/جون،منگل) * نورالایضاح مع نفحة الادب کا تحریری امتحان (۱۴/شوال مطابق ۲۹/جون ،جمعہ)
برائے چہارم عربیشرح تہذیب مع نفحة العرب (۸/شوال مطابق۲۳/جون ، ہفتہ )* ترجمہ قرآن (سورہ ق سے آخر تک) مع قدوری (از کتاب البیوع تا ختم) کا تحریری امتحان ہوگا۔ (۱۳/شوال مطابق ۲۸/جون ،جمعرات ) * کافیہ کا تحریری امتحان (۱۴/شوال مطابق ۲۹/جون ،جمعہ)
برائے پنجم عربیدروس البلاغة مع اصول الشاشی (۸/شوال مطابق ۲۳/جون ، ہفتہ )* شرح وقایہ جلد اول و جلددوم تا کتاب العتاق (۱۳/شوال مطابق ۲۸/جون ،جمعرات ) * ترجمہ قرآن از سورہ یوسف تا سورہ ق مع قطبی (۱۴/شوال مطابق ۲۹/جون ،جمعہ)
برائے ششم عربیسلم العلوم مع مقامات حریری (۹/شوال مطابق۲۴/جون ، یکشنبہ)* مختصر المعانی مع نورالانوار (۱۵/شوال مطابق ۳۰/جون ،شنبہ) * ہدایہ اول مکمل (۱۶/شوال مطابق یکم جولائی ،یکشنبہ)
برائے ہفتم عربیہدایہ ثانی مع حسامی (۹/شوال مطابق ۲۴/جون ، یکشنبہ)* قصائد منتخبہ از دیوان متنبی مع میبذی (۱۵/شوال مطابق ۳۰/جون ،شنبہ) * جلالین شریف (۱۶/شوال مطابق یکم جولائی ،یکشنبہ) درجہ ہفتم میں جدید داخلہ کی تکمیل کے لیے قرآن کریم صحیح مخارج سے پڑھنا لازم ہوگا ، منتخب شدہ طلبہ کا امتحان لیا جائے گااور اس کے بعد ہی فارم داخلہ دیا جائے گا۔
برائے دورئہ حدیثشرح عقائد مع نخبة الفکر (۱۰/شوال مطابق ۲۵/جون، دوشنبہ)* ہدایہ آخرین مع سراجی (۱۷/شوال مطابق ۲/جولائی ،دوشنبہ) * مشکو شریف (۱۸/شوال مطابق ۳/جولائی ،منگل) علاوہ ازیں، پارہ عم کا صحیح مخارج کے ساتھ حفظ ہونا ضروری ہوگا اور اس کے سنانے کے بعد ہی فارم داخلہ دیا جائے گا۔

            نئے تعلیمی سال میں قدیم درجات عربیہ کے قدیم طلبہ کی ترقی کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کے مختلف شعبہ جات جیسے تخصصات، تکمیلات،شعبہٴ تحفظ ختم نبوت، شعبہٴ تحفظ سنت، شعبہٴ صحافت شیخ الہنداکیڈمی، شعبہٴ انگریزی، شعبہٴ کمپیوٹراورشعبہٴ دارالصنائع میں قدیم فارغ شدہ طلبہ کے داخلے بھی ہوں گے۔

            حسب سابق نئے قواعد داخلہ کو ویب سائٹ (www.darululoom-deoband.com) پر بھی شائع کیا گیا ہے جو ہوم پیج پر ’قواعد داخلہ‘ کے تحت دستیاب ہے ۔ نیز ”اسلامک لائبریری“ کے ’نمایاں کتابیں‘ اور ’اردو کتابیں ‘سیکشن سے بھی اسے ڈاوٴن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

 مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند کا دو روزہ اجلاس

            دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا دوروزہ اجلاس ۱۶-۱۵ /شعبان ۱۴۳۹ھ (مطابق ۴-۳/مئی۲۰۱۸ء ) بدھ و جمعرات کو دارالعلوم کے مہمان خانہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حضرت حکیم محمد کلیم اللہ صاحب علی گڈھ نے فرمائی اور حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی لکھنوٴ کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔

            اجلاس کے آغاز میں پانچ نومنتخب اراکین شوریٰ (حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی صاحب کشن گنج بہار، حضرت مولانا عبد الصمد صاحب کالیکا پور بنگال، حضرت مولانا محمود حسن صاحب کھیروا راجستھان ، حضرت مولانا انظر حسین صاحب دیوبند اور حضرت مولانا نظام الدین خاموش ممبئی) کا خیرمقدم کیا گیا۔ علاوہ ازیں حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی، حضرت مولانا محمد اسلم صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی عبدالقیوم صاحب رائے پوری، رکن شوریٰ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب مدراسی کی اہلیہ محترمہ، مفتی عبداللہ صاحب پھولپوری اور مولانا مشرف علی صاحب تھانوی پاکستان وغیرہ کی وفات پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

            مجلس شوری کے اجلاس میں خاص طور پر ادارہ کی تعلیمی کارکردگی پر غور و خوض کیا گیا۔ مجلس تعلیمی کی جانب سے قائم مقام ناظم تعلیمات جناب مولانا محمد افضل صاحب کیموری کے ذریعے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی گئی ،جس میں جاری تعلیمی سال میں داخل طلبہ کی درجہ وار تفصیلی رپورٹ اور جلسہٴ تقسیم انعام کی روداد نیز جاری سالانہ امتحان سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں، اسی کے ساتھ ساتھ تعلیمات کے تحت کام کرنے والے تعلیمی شعبہ جات کی کارکردگی کا تذکرہ بھی کیا گیا۔ اراکین شوریٰ نے تعلیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس کے ایجنڈہ کے مطابق سابقہ اجلاس شوریٰ کی کاروائی کی خواندگی اور توثیق کی گئی ۔ خواندگی کاروائی کے دوران سامنے آنے والے مسائل پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس تعلیمی کی رپورٹ میں اساتذہ کے گریڈ کی ترقی کی تجویز بھی پیش کی گئی جس کا فیصلہ آئندہ سال نوپر منعقد ہونے والی مجلس شوریٰ پر موقوف کردیا گیا۔ علاوہ ازیں، دارالعلوم کے نظم وانتظام سے متعلق ضروری تجاویز پاس کی گئیں ۔

            مجلس شوریٰ کے اجلاس میں درج ذیل اراکین نے شرکت فرمائی:

            حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی ، مہتمم دارالعلوم

            حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری ، صدر المدرسین

            حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی، اکل کوا، مہاراشٹر

            حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی ، لکھنوٴ

            حضرت حکیم محمد کلیم اللہ صاحب، علی گڈھ

            حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی، مالیگاؤں

            حضرت مولانا ملک محمد ابراہیم صاحب ، میل وشارم

            حضرت مولانا محمد اشتیاق صاحب ، دربھنگہ، بہار

            حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری صاحب، ڈابھیل

            حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب، بانڈی پورہ، کشمیر

            حضرت مولانا انوار الرحمن صاحب ، بجنور

            حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی صاحب ،ممبر پارلیمنٹ، کشن گنج بہار

            حضرت مولانا عبد الصمد صاحب کالیکا پور ، بنگال

            حضرت مولانا محمود حسن صاحب کھیروا ، راجستھان

            حضرت مولانا میاں انظر حسین صاحب ، دیوبند

            حضرت مولانا نظام الدین خاموش ، ممبئی

امتحان سالانہ کی سرگرمیاں ، تعطیل رمضان اور جدید طلبہ کی آمد

            دارالعلوم دیوبند میں امسال ۳۰/ رجب ۱۴۳۹ھ سے درجات عربیہ، تکمیلات، حفظ و تجوید اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع ہوا ۔ تحریری امتحانات کا نظم زیر تعمیر شیخ الہند لائبریر ی کے ’دارالامتحان‘ میں ہوا اور تقریری امتحانات مسجد رشید میں منعقد ہوئے۔ جناب مولانا خورشید انور صاحب گیاوی نے ناظم امتحان کے فرائض انجام دیے جب کہ جناب مولانا خضر محمد صاحب کشمیری ناظم طباعت مقرر کیے گئے تھے۔ صدر المدرسین حضرت مولانا مفتی سعیداحمد صاحب پالن پوری اور مہتمم دارالعلوم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی کی سرپرستی میں یہ جملہ امتحانات ۱۹/ شعبان تک تکمیل کو پہنچے۔ سالانہ امتحان کے بعد تعطیل رمضان کا اعلان کردیاگیا۔

            قابل ذکر ہے کہ سیکڑوں طلبہ رمضان کی چھٹیوں میں بھی دارالعلوم میں قیام کرتے ہیں اور انھیں مطبخ سے کھانے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات حسب سابق فراہم کی جاتی ہیں، بلکہ رمضان میں سحری اور افظار اور عید کے دنوں میں خصوصی طورپر تیار شدہ کھانے فراہم کیے جاتے ہیں۔ دریں اثناء دارالعلوم میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبندمیں داخلہ کے امیدوار ہزاروں طلبہ رمضان المبارک میں دارالعلوم آجاتے ہیں اور ان طلبہ کو امتحان داخلہ کی تیاری میں مدد کے لیے دارالعلوم کی طرف سے ضروری کاروائی کے بعد عارضی قیام کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ نو آمد ہزاروں طلبہ کو ماہ رمضان میں دیگر مہمانان دارالعلوم کے ساتھ افطار بھی کرایا جاتا ہے۔

———————————————–

دارالعلوم ‏، شمارہ : 4،  جلد:102‏،  شعبان – شوال ۱۴۳۹ھ مطابق مئی – جون  ۲۰۱۸ء

٭           ٭           ٭

Related Posts