از: مولانا محمد اللہ قاسمی

شعبہٴ انٹرنیٹ، دارالعلوم دیوبند

یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی

            مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی نے تمام مدارس اسلامیہ اور اقلیتی اداروں سے اپیل کی کہ یوم جمہوریہ کو باوقار انداز میں نے منایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری نظام حکومت اور سیکولر دستور کی قدر کرنی چاہیے جس کے تحت تمام ہندوستانیوں خصوصاً اقلیتوں کے مذہبی و اقلیتی حقوق کو تحفظ حاصل ہے۔ یوم جمہوریہ ۲۶/ جنوری کو دارالعلوم دیوبند میں بھی پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے طلبہ نے متعدد ہفتہ واری اور ماہا نہ دیواری جرائد نکالے جس میں انھوں نے تحریک آزادی اور جمہوریت کے مختلف گوشوں پر مضامین لکھے اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

برہما کماری وفد کا دورئہ دارالعلوم

             ماؤنٹ آبو(راجستھان) سے ہندو مذہبی تحریک ’برہما کماری‘ کے ایک وفد نے یکم فروری کو دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کر رہی بی کے جیوگنی گیتا صاحبہ نے دارالعلوم کی امن و انسانیت کے پیغام کو سراہا اور دارالعلوم کے ذریعہ دی جانے والی مذہبی اور روحانی تعلیم کو عظیم تحفہ قرار دیا۔ وفد میں راج یوگی، برہماکمار راج سنگھ، بی کے کانتا، بی کے سنگیتا اور اروند شامل تھے۔ مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ دارالعلوم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دیگر مذاہب کے غیر سیاسی رہنما دارالعلوم آئیں اور یہاں کے نظام تعلیم و تربیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

—————————————-

دارالعلوم ‏، شمارہ : 3،  جلد:102‏،  جمادی الآخرہ-رجب ۱۴۳۹ھ مطابق مارچ ۲۰۱۸ء

#             #             #

Related Posts