دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عمومی کا اجلاس

۵/مارچ کے بجائے ۱۲/مارچ ۲۰۱۸/ کو منعقد ہوگا

———————————————

            (۱)       رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط مدارس کے ذمہ داران حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رابطہ مدارس کی مجلس عمومی کے اجلاس کے لیے ۵/مارچ ۲۰۱۸/ کی تاریخ طے کی گئی تھی اور رکن مدارس کے ذمہ داران کو مرکزی دفتر رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند سے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے تھے؛ لیکن ۲،۳/مارچ کو برادران وطن کا بڑا تہوار ”ہولی“ ہے، جس سے سفر میں دشواری پیش آسکتی ہے، اس لیے اجلاس کی تاریخ ایک ہفتہ موخر کردی گئی ہے، اب یہ اجلاس ۱۲/مارچ ۲۰۱۸/ مطابق ۲۳/جمادی الثانیہ ۱۴۳۹ھ بروز دوشنبہ، دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہوگا، رکن مدارس کے ذمہ داران نوٹ فرمالیں اوراسی کے مطابق سفر کا نظام بنائیں۔

            اس سلسلہ میں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ یہ اجلاس رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عمومی کا ہے، اس میں صرف رکن مدارس کو ہی دعوت نامہ ارسال کیاگیا ہے، رابطہ کے رکن مدارس کے ذمہ داران حضرات اجلاس میں ضرور شرکت فرمائیں اور بذریعہ خط یا ای میل اپنی آمد کی پیشگی اطلاع دفتر رابطہ کو ضرور دیں، ۱۱/مارچ یک شنبہ کی شام تک دارالعلوم دیوبند تشریف لے آئیں اور اپنے ساتھ دعوت نامہ ضرور لائیں، اگر ڈاک کی خرابی کے باعث کسی رکن مدرسے کو دعوت نامہ نہ موصول ہوا ہو تو اس اعلان کو ہی دعوت نامہ تصور فرمائیں اورمتعلقہ مدرسے کے ذمہ دار اجلاس میں تشریف لائیں اور رکنیت کی تصدیق کے طورپر اپنے مدرسے کی سند ارتباط کی فوٹوکاپی اپنے ہمراہ ضرور لائیں، تاکہ اندراج وغیرہ میں سہولت ہو۔

            (۲) رابطہ مدارس کی مجلس عاملہ کے ارکان گرامی اور صوبائی صدور بھی نوٹ فرمالیں کہ اب رابطہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ۱۱/مارچ۲۰۱۸/ یک شنبہ کو بعد نماز مغرب ہوگا، اس لیے ارکان عاملہ اور مدعو خصوصی حضرات ۱۱/مارچ کی دوپہر تک دارالعلوم دیوبند ضرور تشریف لے آئیں۔

            نوٹ: رابطہ مدارس کے صوبائی صدور حضرات، مربوط مدارس کے ذمہ دار صاحبان کو تاریخ کی تبدیلی کی اطلاع اپنے ذرائع سے بھی فرمادیں۔

————————————————

جاری کردہ:

مرکزی دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند

———————————————–

دارالعلوم ‏، شمارہ: 1،  جلد:102‏، ربیع الثانی –جمادی الاول 1439ہجری مطابق جنوری 2018ء

Related Posts