ماہ محرم 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، نئے ہجری سال کا آغاز اتوار سے

دیوبند، 29/جولائی 2022ء
۲۹/ ذوالحجہ کی شام کو بعد نماز مغرب محرم 1444ھ کے چاند کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کی میٹنگ ہوئی۔ دیوبند و اطراف دیوبند میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ اسی طرح ملک کے مختلف حصوں سے رابطہ ہوا اورہر جگہ سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
چناں چہ رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ ۳۰/ دن کا ہوگا اور 31/ جولائی 2022ء اتوار کو ماہ محرم الحرام 1444ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

Related Posts