ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا

دیوبند، 28/اگست 2022ء
۲۹/ محرم 1444ھ کی شام کو بعد نماز مغرب صفر کے چاند کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کی میٹنگ ہوئی۔ دیوبند و اطراف دیوبند میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ اسی طرح ملک کے مختلف حصوں سے رابطہ ہوا اورہر جگہ سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
چناں چہ رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند نے اعلان کیا ہے کہ محرم کا مہینہ ۳۰/ دن کا ہوگا اور 30/ اگست 2022ء منگل کو ماہ صفر 1444ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

Related Posts