ذوالحجہ کا چاند دیکھا گیا، عید الاضحی 10 جولائی اتوار کو ہوگی

دیوبند، 29/ذوالقعدہ 1443ھ
آج دیوبند و اطراف میں مطلع ابر آلود تھا، لیکن ملک کے متعدد حصوں سے رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں اور چاند دیکھنے والوں سے براہ راست رابطہ بھی ہوا۔ اس لیے دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعہ (یکم جولائی 2022ء ) ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحی 10 جولائی اتوار کو ہوگی۔

Related Posts