دیوبند، ۲۹/ذوالقعدہ ۱۴۴۲ھ
آج دیوبند و اطراف میں مطلع صاف تھا، چاند کی رویت عامہ ہوئی۔ اسی طرح ملک کے دیگر حصوں سے بھی رویت عامہ کی اطلاع موصول ہوئی ۔ اس لیے دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز دوشنبہ (۱۲/جولائی ۲۰۲۱ء ) ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحی ۲۱/جولائی بدھ کو ہوگی۔