سجدے میں قدموں اور ایڑیوں کا الگ الگ رکھنا سنت ہے

از: مولانا محمد اسماعیل گودھروی

استفتاء

۱۲/صفرالمظفر ۱۴۳۵ھ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم مفتی صاحب!

بعد سلام مسنون! بندہ کو ایک اہم مسئلہ میں تحقیق مطلوب ہے، امید ہے کہ مفصل ومدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے، وہ مسئلہ یہ ہے کہ کیا سجدہ میں دونوں قدموں اور ایڑیوں کا ملانا مسنون ہے؟ یا علیحدہ رکھنا مسنون ہے؟ برطانیہ کے بعض علماء کا میلان شق اوّل کی طرف ہے۔

فقط والسلام

ابراہیم پٹیل ستپونی

مقیم: برطانیہ، نزیل: ستپون، بھروچ ، گجرات

الجواب: وباللہ التوفیق

حامداً ومصلِّیاً ومسلِّماً․․․․ مسنون طریقہ یہ ہے کہ دونوں قدموں اورایڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھے اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کا رخ بھی قبلہ کی طرف ہو، دونوں قدموں اورایڑیوں کے ملانے کا ذکر فقہائے احناف کی کتبِ متقدمہ جیسے ہدایہ اور اس کی شروح نہایہ، عنایہ، کفایہ، بنایہ، فتح القدیر اور کنز وغیرہ میں نہیں ملتا؛ البتہ متأخرین رحمہم اللہ نے اس کو ذکر کیا ہے؛ مگر اس کا مطلب محاذات اور برابر رکھنا ہے، الصاق حقیقی (دونوں کا ملانا) مراد نہیں ہے۔

کما فی السعایة للعلامة اللکنوی رحمة اللہ: ومنھا الصاق الکعبین وذکرہ جمع من المأخرین وجمھور الفقھاء لم یذکروہ ولا أثر لہ فی الکتب المعتبرة کالھدایة وشروحھا: النھایة والعنایة والبنایة والکفایة وفتح القدیر وغیرھا والکنز وشرحہ للعینی وشرح النقایة لا لیاس زادہ والبرجندی والشمنی وفتاوی قاضی خان والبزازیة وغیرھا․․․․ وقال خیر المتاخرین شیخ مشائخنا محمد عابد السندی المدنی فی طوالع الأنوار شرح الدرالمختار قولہ والصاق کعبیہ أی حالة الرکوع قال الشیخ الرحمتی مع بقاء تفریج ما بین القدمین قلت لعلہ أراد من الالصاق المحاذاة وذلک یحاذی کل من کعبیہ الاٰخر فلا یتقدم أحدھما علی الاٰخر․․․ قلت لقد دارت ھذہ المسألة فی سنة اربع وثمانین بعد الألف المئتین بین علماء عصرنا فأجاب أکثرھم بأن الصاق الکعبین فی الرکوع والسجود لیس بمسنون ولا أثر لہ فی الکتب المعتبرة والقول الفیصل أن یقال ان کان المراد بالصاق الکعبین أن یلزق المصلی أحد کعبیہ بالآخر ولا یفرج بینھما کما ھو ظاھر عبارة الدرالمختار والنھر وغیرھما وسبق الیہ فھم المفتی ابی السعود أیضا فلیس ھو من السنن علی الأصح کیف وقد ذکر المحققون من الفقھاء أن الاولٰی للمصلی أن یجعل بین قدمیہ نحو أربعة أصابع ولم یذکروا أنہ یلزقھما فی حالة الرکوع والسجود وقال العینی فی البنایة نقلاً عن الواقعات ینبغی أن یکون بین قدمی المصلی قدر أربع أصابع الید لأنہ أقرب الی الخشوع والمراد من قولہ علیہ الصلوة والسلام الصقوا الکعاب بالکعاب اجماعھما انتھیٰ․ فھٰذا صریح فی أن المسنون ھو التفریج مطلقاً والا لقیدہ بحالة القیام وأن المراد بالصاق الکعب بالکعب الوارد فی الخبر غیر الزاقھما ویوٴیدہ ما أخرجہ أبوداود وصححہ ابن خزیمة وذکرہ البخاری تعلیقا عن النعمان بن بشیر قال رأیت الرجل منا یلزق کعبہ بکعب صاحبہ وفی رد المحتار نقلا عن فتاویٰ سمرقند ینبغی أن یکون بین القدمین مقدار أربع أصابع وما روی أنھم الصقو الکعاب بالکعاب أرید بہ الجماعة انتہی وان کان المراد بہ محاذاة احدی الکعبین بالاٰخر کما أبدع العلامة السندی فھو أمر حق ولا بعد فی حمل الالصاق علی المحاذاة فانہ جاء استعمالہ فی القرب ویوٴید عدم سنیة الزاق الکعبین والمعنی الأول أی ترک التفریج بینھما أنہ یلزم فیہ تحریک احدی الکعبین الی الأخری وتحریک عضو فی الصلوة من غیر ضرورة لیس بجائز عندھم․ (جلد۲/۱۸۰-۱۸۱ سہیل اکیڈمی، لاہور، پاکستان)

الصاق حقیقی کی بات سب سے پہلے زاہدی نے مجتبیٰ میں تحریر فرمائی، پھر ان ہی کے اتباع میں قہستانی نے جامع الرموز میں اور شرح خلاصہ کیدانیہ میں اور حلبی نے غنیة میں اور ابن نجیم نے بحر اور ان کے تلمیذ تمرتاشی نے منع الغفار میں نقل کی ہے اور صاحب نہر اور صاحب درمختار نے صیغہٴ جزم سے اسے نقل کیا ہے؛ لیکن نقل کرتے ہوئے کسی نے بھی الصاق کعبین کی مراد کو واضح نہیں کیا؛ جبکہ بعض فقہاء کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ تفریج (علیحدہ رکھنا) ہی سنت ہے۔

کما فی السعایة للعلامة اللکنویؒ: واما الذین اوردوہ فی ذکرہ الزاھدی حیث قال فی المجتبی برمزبط یسن فی الرکوع الصاق الکعبین واستقبال الأصابع القبلة ونقلہ عنہ القھستانی فی جامع الرموز وفی شرح الخلاصة الکیدانیة والحلبی فی الغنیة وابن نجیم فی البحر وتلمیذہ التمرتاشی فی منع الغفار واقروہ وذکرہ صاحب النھر وصاحب الدرالمختار علی سبیل الجزم لکن لم یبین واحد منھم المراد من الصاق الکعبین․․․ ورأیت کلاما للشیخ محمد حیات السندی یقتضی اثبات سنیة التفریج ونفی سنیة الالصاق انتھی کلامہ․ (جلد۲/۱۸۰-۱۸۱)

فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں مولانا میرک شاہ کا جواب زیربحث مسئلہ میں مفصل مذکور ہے، جس میں مولانا رقمطراز ہیں کہ:

”بعض فقہاء کے کلام سے اور توارث وتعامل سے معلوم ہوتا ہے کہ تفریج ہی سنت ہونا چاہیے، کما فی السعایہ ورأیت کلاما للشیخ الخ ان حالات کو دیکھ کر فقہاء متأخرین کی عبارت یا موٴول ہوگی یا مرجوح، طوالع الانوار شرح درمختار میں شیخ محمد عابد نے اس کی تاویل کرتے ہوئے الصاق کعبین سے محاذات کعبین مراد لی ہے اور اس میں علامہ رحمتی کے قول سے استیناس بھی کرلیا ہے․․․ اور جن فقہاء نے اس کی تاویل کا ارادہ نہیں کیا ہے، وہ اس کو قولِ مرجوح اور زاہدی کے اوہام میں درج کرتے ہیں“ الخ (۲/۲۰۳-۲۰۴)

واضح رہے کہ علامہ شامی نے الصاق کو سنت لکھا ہے؛ مگر علامہ رافعی نے اس کی تردید کرتے ہوئے (مذکورة الصدر قول کو) لکھا ہے کہ ہمارے بعض مشائخ نے اسے اوہامِ صاحب مجتبیٰ میں شمار کیا ہے۔

قال العلامة الرافعی رحمة اللہ: (قول الشارح ویسن أن یلصق کعبیہ) قال الشیخ أبوالحسن السندی الصغیر فی تعلیقتہ علی الدر ھذہ السنة انما ذکرھا من ذکرھا من المتأخرین تبعا للمجتبیٰ ولیس لھا ذکر فی الکتب المتقدمة کالھدایة وشروحھا وکان بعض مشائخنا یری أنھا من أوھام صاحب المجتبی ولم ترد فی السنة علی ما وقفنا علیہ، وکأنھم توھموا ذلک مما ورد أن الصحابة کانوا یھتمون بسد الخلل فی الصفوف حتیٰ یضمون الکعاب والمناکب ولا یخفیٰ أن المراد ھنا الصاق کعبہ بکعب صاحبہ لا کعبہ مع کعبہ الاٰخر اھ قلت ولعل الشیخ أبا الحسن لحظ الی الاٰثار الواردة فی أن التراوح بین القدمین فی الصلاة مطلقاً أفضل من الصاقھما اھ․ (تقریرات الرافعی ۱/۶۸ مکتبہ امدادیہ ملتان، پاکستان)

حضرت اقدس تھانوی نے بھی ایک سوال کے جواب میں سعایہ کی تحقیق کو راجح قرار دیا ہے، سائل نے سوال میں زاہدی کے متعلق النافع الکبیر اور الفوائد البہیہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ”وہ فقہ میں عظیم المرتبت امام تھے؛ لیکن نقل روایات میں متساہل تھے، نیز وہ عقیدةً معتزلی تھے اور علامہ شامی نے تنقیح الفتاویٰ الحامدیہ میں لکھا ہے کہ زاہدی کی ”الحاوی“ روایاتِ ضعیفہ نقل کرنے میں مشہور ہے، جس کی وجہ سے ابن وہبان وغیرہ فرماتے ہیں کہ زاہدی کا جو قول دیگر فقہاء کے خلاف ہو اس کا اعتبار نہیں“ الخ۔ (تفصیل ملاحظہ ہو: امداد الفتاویٰ ۱/۲۲۲تا ۲۲۴)

امداد الاحکام میں بھی سعایہ کی تحقیق درج فرمائی اور آخر میں یہ لکھا ہے کہ ”امام طحاوی نے رکوع وسجود کے درمیان فاصلے کی سنیت کی تصریح فرمائی ہے“۔ (امداد الاحکام ۲/۹۱-۹۲ زکریا بک ڈپو دیوبند) صاحب احسن الفتاویٰ نے بھی سعایہ کی تحقیق کو اختیار فرمایا ہے۔ (احسن الفتاویٰ ۳/۳۷ تا ۴۰- ۴۹ تا ۵۰)

مفتی عزیز الرحمن صاحب عثمانی نے ایک سوال کے جواب کے ضمن میں یہ بات تحریر فرمائی ہے کہ: ”بہرحال معلوم ہوتا ہے کہ اصل سنت الصاق محاذات و تسویہٴ صف سے حاصل ہوجاتی ہے، اور تجربہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رکوع اور سجود میں الصاق کعبین حقیقتاً متعذر ہے یا بہت تکلف اور دقت سے ہوتا ہے، ایڑیوں کو تو ملایا جاسکتا ہے؛ مگر تجربہ سے معلوم ہوا کہ ایڑیوں کے ملانے سے کعبین نہیں ملتے؛ البتہ محاذات کعبین پوری طرح اس میں حاصل ہوجاتی ہے، اور یہی مقصود شارع علیہ السلام معلوم ہوتا ہے جیساکہ احادیث سے ثابت ہے۔“ (فتاویٰ دارالعلوم ۲/۲۰۲-۲۰۳ بعنوان رکوع میں ٹخنوں کا ملانا سنت ہے یا نہیں)

آخر میں ابوحنیفہٴ عصر حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی کی اس باب میں فیصلہ کن تحریر ”باقیات فتاویٰ  رشیدیہ“ سے درج کی جارہی ہے،جو انشاء اللہ چشم کشا ثابت ہوگی، حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ: ”الصاق کعبین رکوع و سجود میں جیسا درمختار میں ہے، کسی کتاب حدیث سے اس کا نشان معلوم نہیں ہوتا اور چونکہ اس کی سنیت حیزخفا میں ہے؛ لہٰذا متروک ہے۔ بعض پہلے علماء کو بھی اس میں تکرار ہوا ہے، بخاری کا الصاق کعاب باہم مقتدیوں کا مراد ہے اوراس سے محاذات مقصود ہے اور اتصال و تراص صفوف، اور یہاں وہ بظاہر مراد نہیں“، فقط۔ واللہ تعالیٰ اعلم

”اگر سجود میں الصاقِ کعبین کیا جاوے تو توجہ اصابع رجلین الی القبلة نہیں ہوسکتا؛ مگر ہاں! جس کا سارا پنجہ پاؤں کا مساوی اور سب انگشت پا برابر مساوی ہوویں، تو مضائقہ نہیں۔ اور ایسا پاؤں تو کہیں شاذ ونادر ہوتا ہے، تو اب حقیقی معنی الصاق میں توجہ اصابع الی القبلة فوت ہوتی ہے، تو بظاہر یہ مراد نہیں، اگر محاذات پر حمل کیا جاوے تو رکوع وسجود کی خصوصیت کیا ہے، یہ قیام کی سنت ہونی چاہیے؛ مگر یہ معنی مراد نہیں ہوسکتے؛ کیونکہ شامی سجدہ کی بحث میں کہتا ہے، قدمنا أنہ ربما یفھم منہ أن السجود کذلک، اذ لم یذکروا تفریجھا بعد الرکوع فالأصل بقاوٴھما ھنا کذلک الخ

ترجمہ: اس سے پہلے ہم کہہ چکے ہیں، کبھی کبھی اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ سجدے بھی اس طرح ہیں؛ کیوں کہ ان دونوں کو رکوع کے بعد کھولنے کا ذکر نہیں، تو اصل ان کا یہاں اس طرح باقی رہنا ہے۔

سو تفریج کے مخالف الصاق مراد رکھتے ہیں اور وہ معنی حقیقی کے مراد ہونے پر دال ہے، اور اس الصاق کی کہیں سند نہیں ملی، پہلے بھی تحقیق کیا تھا“۔ فقط (مکتوبات بنام مولانا خلیل احمد مکتوب نمبر۳۴)

محدث کبیر حضرت اقدس مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری دامت برکاتہم حاشیہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ: (قولہ سو تفریج) یہ بحث کا خلاصہ ہے کہ جو لوگ الصاق کعبین کے قائل ہیں اور تفریج (کشادہ رکھنے) کے مخالف ہیں، وہ اِلصاق کے حقیقی معنی مراد لیتے ہیں، صرف محاذات مراد نہیں لیتے اور اِلصاق حقیقی کی کوئی دلیل نہیں؛ بلکہ طحاوی باب التطبیق فی الرکوع میں تفریق کے افضل ہونے کی صراحت ہے۔ (باقیات فتاویٰ رشیدیہ ص:۱۷۱-۱۷۲)

اب آخر میں یہ بات رہ جاتی ہے کہ بعض احادیث میں ”فوجدتہ ساجدًا راصاً عقبیہ“ کے الفاظ ایڑیوں کے ملانے پر صراحتاً دلالت کرتے ہیں، تو اس کا جواب یہ ہے کہ الفاظ کی یہ زیادتی شاذ ہے، جو قابل استدلال نہیں ہے، اس سلسلہ کا تحقیقی کلام فتاویٰ دارالعلوم زکریا (جنوبی افریقہ) سے درج کیاجارہا ہے، صاحب فتاویٰ مفتی رضاء الحق صاحب مدظلہ رقمطراز ہیں کہ: یہ حدیث مختلف طرق کے ساتھ مختلف کتب میں مذکور ہے؛ لیکن یہ الفاظ ”فوجدتہ ساجداً راصاً عقبیہ“ صرف یحییٰ بن ایوب نقل کرتے ہیں اور دوسرے ثقات کی مخالفت کرتے ہیں؛ لہٰذا یہ زیادتی شاذ ہے۔

حدیث کی تحقیق ملاحظہ ہو:

یہ حدیث درج ذیل کتابوں میں مذکور ہے:

(۱) الاسناد الاوّل: ابن خزیمة (۶۵۴) ابن حبان: (۱۹۳۳) شرح معانی الاٰثار: (۱/۲۳۴) الحاکم: (۱/۲۲۸) البیہقی فی الکبیر: (۲/۱۱۶) ابن عبد البر فی التمھید: (۲۳/۳۴۸) واسنادہ عند جمیعھم من طریق سعید بن ابی مریم عن یحیٰی بن ایوب عن عمارة بن غزیة عن ابی النضر عن عروة عن عائشة رضی اللہ تعالیٰ عنھا․

سعید بن ابی مریممتفرد 
یحیٰی بن ایوبعلل الذہبی احادیثہ․ رد احمد روایتہ فی الوتر لیس بذلک القوی․ قال ابوحاتم: لا یحتج بہ وقال النسائی: لیس بالقوی وقال الدارقطنی: فی حدیثہ اضطراب․المستدرک: ۲/۲۰۱۱․ المستدرک: ۳/۹۷․ الضعفاء للعقیلی: ۲۱۱․ تنقیح التحقیق ۲/۱۹۳․ میزان الاعتدال ۴/۳۶۳․

ولفظہ راصاً عقبیہ عن الکل، یحیٰی بن ایوب لیس بذلک القوی وخالف الاقوی ھنا فشذت روایتہ․

 (۲) الاسناد الثانی: رواہ مسلم: (۱/۳۵۲) واحمد: (۶/۸۵، ۲۰۱) و ابوداوٴد: (۱/۵۴۷) والنسائی: (۱/۱۰۲) وابن عبدالبر: (۲۳/۳۴۹) عن:

ابو اسامةثقةلسان المیزان
عبید اللّٰہ بن عمر  حجة من العدول  بیان مشکل الاٰثار تحفة الاحوذی ۳/۲۴۰
محمد بن یحیٰی بن حبانثقةالتاریخ الکبیر
الاعرجثقةالاکمال
ابو ھریرة رضی اللہ عنہالصحابی 

ولفظہ عند الکل ”فوقعت یدی علی بطن قدمیہ“․

 (۳) الاسناد الثالث: رواہ مالک: (۱/۲۱۴) والترمذی: (۵/۴۸۹) والطحاوی: (۳۴۱) والبغوی: (۵/۱۶۶) عن:

یحیٰی بن سعید الانصاری  ثقة  ولفظہ عند الکل ”فوقعت یدی علی قدمیہ“․
محمد بن ابراھیم التمیمیثقة 
عائشة رضی اللّٰہ عنہاام الموٴمنین 

الخلاصة: الحدیث اصلہ صحیح فی صحیح مسلم: (۱/۳۵۲) واحمد: (۶/۸۵، ۲۰۱) وابوداوٴد: (۱/۵۴۷) والنسائی: (۱/۱۰۲) وابن عبد البر: (۲۳/۳۴۹) ومالک: (۱/۲۱۴) والترمذی: (۵/۴۸۹) والطحاوی: (۳۴۱) والبغوی: (۵/۱۶۶) ولیس عندہم رصّ العقبین، فہذا شاذ کما ذکر الحاکم․ واللّٰہ اعلم (ملخص من رسالة ”لا جدید فی احکام الصلوة“)

 (فتاویٰ دارالعلوم زکریا: ۲/۱۳۵-۱۳۶)

مطبوع: زمزم پبلشرز، کراچی

مذکورہ بالا محققین کی تصریحات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ رکوع وسجود میں دونوں قدموں اورایڑیوں کو علیحدہ رکھنا ہی مسنون ہے۔ ھٰذا ھُو الحقُّ والحقُّ أحَقُّ أنْ یُتَّبَعَ  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد: اسماعیل گودھروی عفا اللہ عنہ

خادمِ فقہ دارالعلوم سعادتِ دارین ستپون، بھروچ، گجرات، الہند

۱۷/صفر المظفر ۱۴۳۵ھ مطابق ۲۱/دسمبر ۲۰۱۳/ بروز سنیچر

***

———————————–

ماہنامہ دارالعلوم ‏، شمارہ 2‏، جلد: 98 ‏، ربیع الثانی 1435 ہجری مطابق فروری 2014ء

Related Posts