مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا وغیرہ پر یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ دارالعلوم دیوبند میں یتیم فلسطینی بچے لائے گئے ہیں اور انھیں گود لینے والوں کو دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گود لینے کے خواہشمند افراد دارالعلوم آ رہے ہیں اور بہت سارے فون اور واٹس ایپ پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔
لہٰذا، اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ بات افواہ اور بالکل بے بنیاد ہے۔
من جانب: دفتر اہتمام
بتاریخ :۲۳/ ربیع الثانی ۱۴۴۵ھ مطابق ۸/ نومبر ۲۰۲۳ء