سوشل میڈیا پر ایک مشاعرہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کوئی شاعرہ مائک پر اشعار پڑھ رہی ہے اور اس کے ارد گرد طلبہٴ مدارس کی بھیڑ ہے۔ اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ اس مشاعرہ اور مشاعرہ گاہ کا دارالعلوم دیوبند سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
البتہ تحقیق کی جارہی ہے ، اگر اس میں دارالعلوم دیوبند کا کوئی طالب علم شریک ہوا ہے تو اس کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کی جائے گی۔
من جانب: دفتر اہتمام
تاریخ : ۲۲/ ربیع الثانی ۱۴۴۵ھ مطابق ۷/ نومبر ۲۰۲۳ء