ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آیا

دیوبند، ۲۹/ صفر۱۴۴۳ھ
آج دیوبند و اطراف میں مطلع قدرے غبار آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، مگر ملک کے کچھ مقامات جیسے حیدرآباد، بنگلور، نلگنڈہ، مچھلی پٹنم، ادگیر، گجرات کے آمود ، ٹنکاریہ اور خان پور وغیرہ سے رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں اور چاند دیکھنے والوں سے براہ راست رابطہ بھی ہوا۔
اسی بنیاد پر رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بروزجمعہ (۸/اکتوبر ۲۰۲۱ء ) کو ماہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی ۔

Related Posts