دیوبند، ۱۰/ اگست ۲۰۲۱ء
محرم الحرام کے چاند کے سلسلے میں ۲۹/ ذوالحجہ کی شام کو بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کی میٹنگ ہوئی۔ رویت و عدم رویت کے سلسلے کوئی حتمی رائے قائم نہیں ہوسکی۔
چناں چہ ۳۰/ ذوالحجہ ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۰/ اگست ۲۰۲۱ء بروز منگل صبح کو دوبارہ میٹنگ ہوئی اور کافی غور و خوض اور تحقیق کے یہ فیصلہ لیا گیا کہ آج بروز منگل ذوالحجہ کی ۳۰/تاریخ رہے گی اور کل آئندہ بدھ (۱۱/ اگست ۲۰۲۱ء ) کو محرم الحرام کی پہلی تاریخ ہوگی۔