اعلان: دارالعلوم دیوبند کو ویب سائٹ ڈیولپر / پروگرامر مطلوب ہے

دارالعلوم دیوبند اپنی موجودہ ڈائنمک(Dynamic) اور کثیر لسانی (Multilingual) ویب سائٹ کے نئے ڈیزائن اور  جدید تقاضوں کے مطابق ازسرِنو تیاری کے لیے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار ویب ڈویلپر/پروگرامر کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مطلوبہ شخص کی اہلیت

  • ڈائنمک ، ڈیٹا بیسڈ اور کثیر لسانی ویب سائٹس کی تیاری اور پروگرامنگ میں عملی مہارت اور تجربہ رکھتا ہو۔
  • PHP، MySQL، HTML، CSS اور JavaScript وغیرہ میں اچھی عملی مہارت رکھتا ہو۔
  • موجودہ ویب سائٹ پر موجود تمام ڈیٹا اور مواد کو محفوظ رکھتے ہوئے نئی ویب سائٹ میں منتقل (Migration) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
  • ویب سائٹ کے سی ایم ایس/ورڈپریس اور کسٹم پروگرامنگ میں عملی تجربہ ہو، اور ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی اور ترمیم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
  • ڈاٹابیس، API انٹگریشن ، سیکیورٹی، ہوسٹنگ اور دیگر متعلقہ ٹیکنیکل امور کی دیکھ بھال کرسکتا ہو۔
  • اردو، عربی اور دائیں سے بائیں لکھی جانے والی (RTL) ویب سائٹس کے تکنیکی تقاضوں سے واقفیت ہو۔
  • فاضلِ دارالعلوم دیوبند ہو۔

مطلوبہ کام

موجودہ ویب سائٹ کا مکمل جائزہ لے کر جدید، خوب صورت اور صارف دوست نیا ڈیزائن تیار کرنا اور اسے مکمل طور پر نافذ کرنا، موجودہ خصوصیات اور نظام کو بہتر بنانا، ضرورت کے مطابق نئے فیچرز اور ماڈیولز تیار کرنا، موجودہ ویب سائٹ پر موجود تمام ڈیٹا اور مواد کو محفوظ رکھتے ہوئے نئی ویب سائٹ میں منتقل کرنا، نیز ویب سائٹ کی مکمل جانچ، نقائص کی اصلاح اور نئے نظام کو مکمل طور پر فعال کرنا۔

نئی ویب سائٹ کی تیاری وتکمیل کے بعد، باہمی رضامندی سے اسی شخص کے ساتھ تکنیکی دیکھ بھال کا  معاہدہ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں تکنیکی مسائل کا حل، ضروری اصلاحات، حفاظتی اقدامات اور وقتاً فوقتاً مطلوبہ تکنیکی تبدیلیاں شامل ہوں گی۔

دل چسپی رکھنے والے حضرات درخواست کے ساتھ اپنا تعلیمی و پیشہ ورانہ بائیوڈاٹا، سابقہ ویب منصوبوں کی تفصیلات، تجربہ اور متعلقہ اسناد 15ستمبر 2026ء تک درج ذیل پتے یا ایمیل پر ارسال کریں:

پتہ: دفتر اہتمام ، دارالعلوم دیوبند، یوپی 247554

VC Office, Darul Uloom Deoband, 247554 UP

ای میل: info@darululoom-deoband.com

Related Posts