دیوبند، 3/مارچ 2022ء
آج ۲۹/ رجب کی شام کو بعد نماز مغرب شعبان کے چاند کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کی میٹنگ ہوئی۔ دیوبند و اطراف دیوبند میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ اسی طرح ملک کے مختلف حصوں سے رابطہ ہوا اورہر جگہ سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
چناں چہ رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند نے فیصلہ کیا کہ رجب کا مہینہ ۳۰/ دن کا ہوگا اور 5/ مارچ 2022ء سنیچر(ہفتہ) کو ماہ شعبان کی پہلی تاریخ ہوگی۔