دیوبند، 3/جنوری 2022ء
آج ۲۹/ جمادی الاولی کی شام کو بعد نماز مغرب جمادی الآخرۃ کے چاند کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کی میٹنگ ہوئی۔ دیوبند و اطراف دیوبند میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا۔ اسی طرح ملک کے مختلف حصوں سے رابطہ ہوا اورہر جگہ سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
چناں چہ رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند نے فیصلہ کیا کہ جمادی الاولی کا مہینہ ۳۰/ دن کا ہوگا اور 5/ جنوری 2022ء بدھ کو ماہ جمادی الآخرۃ کی پہلی تاریخ ہوگی۔