دیوبند، ۸/ستمبر ۲۰۲۱ء
آج دیوبند و اطراف میں مطلع صاف تھا، رویت عامہ ہوئی ، رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے بھی چاند دیکھا، نیز ملک کے مختلف حصوں سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لہٰذارویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز پنجشنبہ (۹/ستمبر ۲۰۲۱ء ) کو ماہ صفر المظفر کی پہلی تاریخ ہوگی۔