دارالعلوم دیوبند کا تعاون فرمائیں

بفضلہ تعالی دارالعلوم دیو بندا پنی دینی علمی، اخلاقی و اصلاحی خدمات جاری رکھتے ہوۓ شاہراہ ترقی پر گامزن ہے، جس کی بنا پر بجا طور پر اس کو سرمایہ ملت کا نگہبان ،ملت اسلامیہ کے تہذیبی وتمدنی ورثے کا امین اور برصغیر میں اسلام کی نشأۃ ثانیہ کاعلمبر دار ماناجاتا ہے، اوراپنی حیرت انگیزعلمی وملی خدمات کی بناپر یہ ادارہ قرون اخیرہ میں کتاب وسنت کی حفاظت کا سب سے معتبر ومستندادارہ قرار پایا ہے اور اسے دین ودیانت، علم وفن ،مسلک صحیح، فکر سلیم اور صراط مستقیم کے مرکزی نمائندہ کی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ اس طرح الحادوزندقہ، ذہنی ارتداد کے منھ زور سیلاب کے مقابلے میں دارالعلوم کا مسلک ومشرب ’’نشان ہدایت‘‘ بن گیا ہے۔

ظاہر ہے کہ ایسے تاریخی کردار کے حامل ادارہ کا استحکام وترقی ملت اسلامیہ کے استحکام وترقی کے ہم معنی ہے۔ خداوند کریم کافضل وکرم ہے کہ امت مسلمہ نے دارالعلوم دیوبند کو ہمیشہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کی مخلصانہ مساعی کی ہیں،اور دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح مخلصانہ تعاون سے نوازا ہے۔

ہم خدام دارالعلوم ان تمام ہمدردان و معاونین کے صمیم قلب سے شکر گزار ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ امت مسلمہ کا ہرفرد، بالخصوص بہی خوابان دارالعلوم ، اس وقت دارالعلوم کی ضروریات اور تعمیراتی منصوبوں کی جانب خصوصی تو جہ فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء!

والسلام

بندہ ابوالقاسم نعمانی غفرلہ

مہتمم دارالعلوم دیوبند


تعاون کا طریقہ کار

بذریعہ سفرائے دارالعلوم

جوحضرات دارالعلوم کے منصوبوں کی تکمیل اور دارالعلوم کی ترقیات میں شریک ہونے کے لیے اپنے عطیات وزکات وغیرہ کی رقوم ارسال کرنا چاہیں وہ یا تواپنے حلقوں میں پہنچے متعین سفرائے دارالعلوم کورقومات دے کر رسید حاصل کرسکتے ہیں۔ سفراء کی صوبہ وار فہرست آن لائن موجود ہے۔

بذریعہ بینک اکاؤنٹ

جو حضرات براہ راست دارالعلوم کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل لنک پر موجود کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرکے، ایمیل (Info@darululoom-deoband.com) پر مطلع کریں، انھیں رقم کی وصولیابی کی تصدیق کے بعد بذریعہ ایمیل وڈاک رسید ارسال کر دی جائے گی۔

بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں

بذریعہ آن لائن ڈونیشن

آن لائن ڈونیشن کے ذریعہ آپ کسی بھی بینک کے ڈیبٹ کارڈ (ای ٹی ایم کارڈ) و کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ براہ راست دارالعلوم کو رقم بھیج سکتے ہیں۔ درج ذیل لنک پر موجود فارم کو پر کرکے آپ اپنے کارڈ سے رقم ادا کریں۔ وصول یابی کے بعد آپ کو الیکٹرونک رسید بذریعہ ایمیل ارسال کی جائے گی۔

آن لائن رقم جمع کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں